آئین پاکستان میں قادیانی کافر،کلیدی عہدوں سے ہٹایا جائے، مولانا اللہ وسایا 

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے)دسویں سالانہ ختم نبوت کانفرنس راولپنڈی کے ہولی فیملی ہسپتال کی مسجد میں منعقد ہوئی ،جس کی صدارت عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے امیرمو لا نا قاضی مشتاق نے کی جبکہ مولانا اللہ وسایا مہمان خصوصی تھے ،اس موقع پرپاکستان گرین ٹاسک فورس کے صدر ڈاکٹر جمال ناصر ،راولپنڈی کی مرکزی انجمن تاجران کے تینوں دھڑوں کے صدور ملک شاہد غفور پراچہ ،شرجیل میر ،اور ارشد اعوان سمیت  دیگر مرکزی تاجر رہنمائوں شیخ صدیق ،چوہدری اقبال ،طاہرتاج بھٹی ،تاج عباسی ،شیخ آصف ادریس ،جبکہ علمائے اکرام مفتی اویس ،مولانا اشرف علی ،مفتی مجیب الرحمن ،مولانا عبد المجید ہزاروی ،نے خصوصی طور پر شرکت کی اس موقع پر مولانا اللہ وسایا نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئین پاکستان میں قادیانیوں کو کافر قرار دیا گیاہے اور آئین کے مطابق ہی قادیانی کسی کلیدی عہدے کے نہ حقدار ہیں اور نہ ہی انھیں تعینات کیا جا سکتاہے،لیکن یہ بات مشاہدے میں آئی ہے کہ قادیانی اپنی شناخت ظاہر نہ کرکے کلیدی عہدوں پر فائز ہیں ،جس پر ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ انھیں فی الفور عہدوں سے ہٹائے اور ان کی شناخت واضح کر نے کے لئے اقدامات اٹھائے ،مرکزی انجمن تاجران راولپنڈی (رجسٹرڈ ) کے صدر شرجیل میر نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ نبی کریم ﷺآخری نبی اور انکے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا،اس لئے نبی کریمﷺسے والہانہ محبت ہمارے ایمان کی تکمیل ہے ،اور جو کافر آپ ﷺکی شان ،ناموس میں گستاخی کرنے کی ناپاک جسارت کرتے ہیں وہ ہمارے لئے ازلی دشمن ہیں وہ ہمارے خیر خواہ نہیں ہوسکتے ،قادیانی بھی ہمارے ایمانوں پر چھپ کر وار کرنے میں مصروف ہیں ، یہاں راولپنڈی میں قادیانیوں نے پوش علاقوں میں اپنی عبادت گاہیں بنا لی ہیں حالانکہ انھیں سرکاری طور پر اجازت نہیں ہے ،ہم ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ سیٹلائٹ ٹائون کے انکی عبادت گاہ کو فوری طور پر ختم کرائے ،کانفرنس سے مرکزی انجمن تاجران راولپنڈی کے صدر ملک شاہد غفور پراچہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نبی کریم ﷺکی ناموس پر ہماری جانیں ،مال اور سب کچھ قربان ہیں ،ہم نبی کریم ﷺکی ناموس کی خاطر کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہیں ،اس لیے ہماری نبی کریم ﷺکے ساتھ محبت کو نہ آزمایا جائے ،ارشد اعوان نے کہا ہے کہ قادیانی سن لیں اگر انھوں نے یہاں راولپنڈی میں اپنی سرگرمیوں ختم نہ کیں تو دما دم مست قلندر کے لیے ہم بھی تیارہیں ،ہم پر امن طور پر ان کی سرگرمیوں کے خاتمے کے لیئے کوشاں ہیں اس لیے ہمارے پر امن رہنے کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے ،اس لیئے انتظامیہ کو بھی چاہیے کہ وہ شہر کا امن کو برقرار ررکھنے کے لیئے قادیانیوں کو سرگرمیاں نہ کرنے دیں،کانفرنس میں تاجر رہنمائوں اور علمائے اکرام سے بھی خطاب کیا،آخر میں ملک و قوم کی سلامتی  ،بہتری اور افواج پاکستان کی سمیت ملک و قوم کی حفاظت پر اپنی جانیں قربان کرنے والے شہداء کے درجات کی مزید بلندی کے لیئے خصوصی دعا کروائی کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن