بیجنگ (شِنہوا)چین میں وبا پر قابو پانے کے سخت اقدامات کے باعث نئے قمری سال کے 40 روزہ کے سفری سیزن کے ابتدائی دنوں میں ریلوے مسافروں کی تعداد میں کافی کمی آئی ہے۔چائنہ اسٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ(چائنہ ریلوے) کے اتوار کو جاری اعدادوشمار کے مطابق مسافروں نے ہفتہ کے روزریلوے کے29لاکھ 60ہزار سفری دورے کئے جبکہ جمعرات اور جمعہ کو ریلوے دوروں کی تعداد بالترتیب 30لاکھ 80ہزار اور28لاکھ 30ہزار رہی۔گروپ نے 29 لاکھ مسافروں کی جانب سے ریلوے کے متوقع سفرکے ساتھ اتوار کے روزبھی مسافروں کی تعداد میں کمی کی پیش گوئی کی ہے اور کہا ہے کہ پہلے تین روز کا سفری رش گذشتہ سال کے مقابلے میں تقریبا75فیصد کم رہا ہے۔کوویڈ-19 کے اکا دکا کیسز دوبارہ ابھرنے اور لوگوں کی نقل وحرکت میں کمی کے اقدامات کے باعث گروپ نے سفری رش کے دوران مسافروں کے 40کروڑ 70لاکھ دوروں کے اپنے گزشتہ تخمینہ کو کم کرکے29کروڑ60لاکھ کردیا تھا۔