اسلام آباد(نا مہ نگار)پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سیدنیرحسین بخاری نے کہا ہے کہ ملک دھمکیوں اور بدزبانی سے نہیں ذمہ دارانہ رویوں سے چلتے ہیں۔اتوار کو وزیراعظم کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سیدنیرحسین بخاری نے کہا کہ ملک دھمکیوں اور بدزبانی سے نہیں ذمہ دارانہ رویوں سے چلتے ہیں،عوام سطع غربت کی لکیر سے مزید نیچے اور حکومتی خاندان امارت کی بلند سطع پر پہنچ گیا ہے،جسکو گھریلو خرچ "امیرترینوں" اور زاتی دوائی بھی مفت میں ملے وہ دال روٹی کے بھائو سے بے خبر ہوتا ہے،وزیراعظم پر سکون بنی گالا سے نکل کر کھلی آنکھوں سے بازاروں کا چکر لگائیں، لوگ غربت بھوک افلاس بے روزگاری سے تنگ اولاد کے ساتھ خود کشیاں کر رہے ہیں، عمران خان کی سرپرستی میں زاتی حکومتی مالیاتی سرمایہ کارگروپ معاشی بدحالی کا زمہ دار ہے، قابل احتساب ثابت شدہ کرپٹ ترین حکومتی چھتری کے سائے میں ہیںعمران خان کے منہ سے چور ڈاکو بددیانت قرار پانے والے حکومتی عہدوں پر فائز ہیں،معاشی ترقی کے جھوٹے دعویدار بین الاقوامی اداروں کی رپورٹس سے مکمل بے نقاب ہو چکے ہیں ۔