برلن (نیٹ نیوز) جرمنی کے ایک وسطی شہر گؤٹنگن کے مرکز سے دوسری عالمی جنگ کے دوران گرائے گئے ایسے چار بم ناکارہ بنا دیے گئے ہیں جو پھٹ نہ سکے۔ اس سرگرمی کے لیے آٹھ ہزار سے زائد افراد کو متاثرہ علاقے سے نکالا گیا۔ بم ڈسپول کے ماہرین کو یہ دس ٹن وزنی بم ناکارہ بنانے میں کئی گھنٹے لگے۔ یہ بم دوسری عالمی جنگ کے دوران امریکی فوج کی جانب سے گرائے گئے تھے۔ ماہرین نے ان بموں کو بعد ازاں کنٹرولڈ طریقے سے ناکارہ بنا دیا۔