لاہور(نامہ نگار)تبدیل ہونے والے ڈی آئی جی آپریشنزلاہور اشفاق خان نے کہا ہے کہ نامساعد حالات میں پرفیشنل طرزِ عمل اپنانے والے پولیس افسران و جوان باعث فخر ہیں۔ جرائم کے خاتمے اور موثر کارکردگی دکھانیوالے افسران و جوانوں کی حوصلہ افزائی ضروری ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بہترین کارکردگی پر لاہور پولیس کے245افسران واہلکاروں میں نقد انعامات و تعریفی اسناد تقسیم کرنے کی تقریب میںکیا۔ڈی آئی جی اشفاق خان نے12انسپکٹرز،30سب انسپکٹرز،27 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز سمیت245پولیس افسران واہلکاروں میں انعامات وتعریفی اسناد تقسیم کئے۔انہوں نے مزید کہا کہ لاہور پولیس بین الاقوامی اصولوں پر گامزن ہے۔محنتی اور خوش اخلاق پولیس افسران و اہلکار محکمہ پولیس کا مثبت تشخص اْجاگر کررہے ہیں۔