کاہنہ (نامہ نگار) اٹاری سروبا تھانہ نشترکالونی میں2ڈاکو وں نے الیاس نامی تاجر کے گھر داخل ہو کر گن پوائنٹ پراہلخانہ کو رسیوں سے باندھ دیا اور تشدد کانشانہ بنایا۔ سیف الماریاں اور لاکر توڑ کر 11لاکھ سے زائد کا سونا‘ نقدی اور دیگر سامان لوٹ لیااور فرار ہوگئے۔