لاہور(کلچرل رپورٹر) طاہر یوسف سیکرٹری آرکائیوز اینڈ لائبریریز ڈیپارٹمنٹ گ پنجاب کی ہدایت پر ڈائریکٹوریٹ آف پبلک لائبریریز پنجاب کے زیر انتظام بشمول قائد اعظم لائبریری باغ جناح لاہور، گورنمنٹ پنجاب پبلک لائبریری اور صوبہ بھر کی تمام پبلک لائبریریز آج سے قارئین اور عام پبلک کیلئے کرونا ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے دوبارہ کھولا جا رہا ہے۔شیرافضل ملک میڈیا منیجر قائد اعظم لائبریری نے بتایا کہ کرونا ایس او پیز کا خاص خیال رکھا جائیگا۔ ڈاکٹر عائشہ سعید ڈائریکٹر جنرل پبلک لائبریریز پنجاب/ سیکرٹری بورڈاف گورنرز قائد اعظم لائبریری نے احکامات جاری کر دیئے۔
پنجاب بھر کی پبلک لائبریریاں قارئین کیلئے کھولنے کا فیصلہ
Feb 01, 2021