لاہور(نیوزرپورٹر)سستی اور معیاری اشیا کی خریداری کے لئے لاہور سمیت پنجاب بھر کے شہریوں نے ماڈل بازاروں کا رخ کر لیا۔سیکرٹری انڈسٹری واصف خورشید نے تمام مینیجرز کو سرکاری نرخوں پر اشیا کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی جبکہ مہنگائی میں پسی عوام کے لئے پنجاب ماڈل بازار سایہ دار درخت بننے لگے ۔ایک ہی چھت تلے تمام اشیا کی فراہمی نے عوام کے لئے آسانی پیدا کر دی سیکرٹری انڈسٹری کی ہدایت پر ماڈل بازاروں میں سبزیوں اور پھلوں کی سرکاری ریٹ کے مطابق فروخت جاری رکھنے کی ہدایت کی۔لاہور کے بازاروں میں آلو نیا کچھا چھلکا 24 ٹماٹر 40 پیاز 30 ادرک تھائی لینڈ 255 میں فروحت شلجم 20 ، بند گوبھی 25 پھول گوبھی 20 ، گاجر دیسی 32 روپے میں فروحت ہونے لگے۔
شیاء کی سستے داموں فراہمی‘ عوام کی ماڈل بازاروںمیں گہری دلچسپی
Feb 01, 2021