لاہور (پ ر) منہاج یونیورسٹی لاہور میں"وبائی بحران، ڈیجیٹلائزیشن اور سماجی ذمہ داری میں اسلامی معاشیات اور مالیات کا ابھرتا ہوا کردار" کے موضوع پر چوتھی (ورچوئل) ورلڈ اسلامک اکنامک اینڈ فنانس کانفرنس کا آغاز ہوگیا۔ دو روزہ عالمی کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی لاہور ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد نے کانفرنس کے شرکاء کو خوش آمدید کہا۔ انہوں نے کہا کہ 2008 کے عالمی مالیاتی بحران کے بعد عالمی معاشی نظام کو جدیدخطوط پر استوار کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ وہ وقت تھا جب اسلامی معاشی سسٹم اور اسلامک بینکنگ کا نظام وجود میں آیاجس کی بڑی وجہ اسلامک بنکنگ میں محفوظ سرمایہ کاری ،پرکشش منافع ، اور کم خطرات تھا اسی وجہ سے اسلامک بنکنگ کا نظام روایتی مالیاتی نظام کے مقابلہ میں تیزی سے ترقی کرنے والا نظام بن گیا۔ شیخ الاسلام نے اسلامی معاشی نظام پر متعدد شہرہ آفاق تصانیف مرتب کی ہیں جو معاشی تفریق کو ختم کرنے کے لئے سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہیں۔
منہاج یونیورسٹی میں ورلڈ اکنامک اینڈ فنانس کانفرنس شروع
Feb 01, 2021