طالبان  کا قائم مقام گورنر پکڑ لیا‘ افغان حکام:  رپورٹ جھوٹ‘ ذبیح مجاہد

کابل (شنہوا) افغان سپیشل فورسز نے صوبہ کابل کیلئے طالبان  کے قائم مقام صوبائی گورنر کو گرفتار کر لیا ہے۔ قومی انٹیلی جنس ایجنسی افغان نیشنل ڈائریکٹوریٹ برائے سکیورٹی کے ترجمان نے ایک ٹویٹ میں اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ این ڈی ایس سپیشل فورسز نے طالبان کے قائم مقام صوبائی فرضی گورنر محمد الیاس حاجی لالا کو  گرفتار کر لیا ہے۔ ایجنسی کے مطابق گرفتار طالبان رہنما افغانستان کے متعدد وسطی صوبوں کا فوجی سربراہ بھی تھا۔ طالبان نے افغانستان کے تقریباً تمام 34 صوبوں میں گورنروں کے ساتھ ساتھ جج بھی تعینات کیے ہوئے ہیں۔ طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اس رپورٹ کو بے بنیاد دعوی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن