ہسپتالوں کی انسپکشن پر  پی ایم اے کا تحفظات کا اظہار

لاہور(نیوزرپورٹر)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے گریڈ سترہ کے نوزائیدہ بیورکریٹس کو ہسپتالوں کی انسپکشن پر معمور کرنے پر شدید احتجاج کیا ہے اور قرار دیا ہے کہ مہنگائی، لاء اینڈ آرڈر، صفائی، کرونا اور پولیو جیسی جان لیوا بیماری پر قابو پانا لاہور کی ضلعی انتظامیہ کی اصل ذمہ داری ہے جس میں یہ نااہل بیوروکریسی خوب گل کھلا رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ کی طرف سے ہسپتالوں کی انسپکشن کی ذمہ داری اِن نااہل لوگوں کو دینا ہسپتالوں کے اندر متوازی انتظامیہ مقرر کرنے اور محکمہ صحت پر عدم اعتماد ہے اور یہ عمل ہسپتالوں کے دگرگوں حالات کو مزید تباہ برباد کر کے رکھ دے گا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...