پاکستان میں ہمیشہ جمہوریت کے نام پر آمریت کومسلط کیا گیا: اختر ڈار

Feb 01, 2021

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف نظریاتی کے چیئر مین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاست میں عجیب ڈرامے کیے جا رہے ہیں کبھی آمریت کے نام پر جمہوریت اور کبھی جمہوریت کے نا م پر آمریت کو مسلط کیا جا رہا ہے جو جمہوریت کے نام پر بہت بڑا دھبہ ہے۔ پاکستان میں ہمیشہ خرید و فروخت ہارس ٹریڈنگ ،چھانگا مانگا سجانے اور اپنے اے ٹی ایم کو تحفظ دینے کی سیاست ہو رہی ہے۔ سینیٹ کے انتخابات میں ماضی اور موجودہ حکمرانوں نے خرید و فروخت لالچ کی سیاست کی۔سینیٹ الیکشن سے پہلے ارکان اسمبلی کو ترقیاتی فنڈ دینا پی ٹی آئی  کے منشور کی نفی ہے ۔

مزیدخبریں