لاہور (پ ر) ڈیسکون انجینئرنگ لمیٹڈ(ڈی ای ایل) نے بات چیت کے کھلے ماحول اور اعتماد کی بنیاد کو مزید مضبوط کرنے کیلئے جنوری2021میں اپنے تما م دفاتر میںسی ای او کمیو نیکیشن سیشن کا انعقاد کیا ۔سیشن کا آغاز ہیومین ریسورسز کے صدر مقصود علی نے کیا ،جنہوںنے اداروں کے کلچر کی تشکیل کیلئے بنیادی اقدار کی اہمیت پر زور دیا۔انہوںنے ڈیسکون کی بنیادی اقدار میںسے ایک’’ٹیم ورک‘‘ پر بھی بات کی۔ سی ای او ندیم باجوہ نے قابل قدر رائے پیش کی جبکہ گزشتہ چھ ماہ کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا۔ ڈیسکون سہہ ماہی بنیادوں پر کمپنی شراکت داروں کو جمع کرکے بات چیت کے کھلے ماحول کی اقدار کے عہد کے طور پر ان کمیو نیکیشن سیشنز کا انعقادکرتی ہے۔