مری میں’’ ریونیوعوامی خدمت کچہری ‘‘کا آغازآج سے ہوگا

Feb 01, 2021

 مری(نامہ نگار خصوصی ) مری میںعوام کو درپیش محکمہ مال ولینڈریکارڈ کے حوالے سے مسائل کے فوری حل کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات مری میں’’ ریونیوعوامی خدمت کچہری ‘‘کا آغاز(آج) یکم فروری سے کیاجارہا ہے ۔ایسے میںاسسٹنٹ کمشنر مری محمداقبال سنگھیڑا نے روزانہ کی بنیادپرجناح ہال میونسپل کمیٹی مری میںصبح 10 بجے سے دوپہر تین بجے تک  اس سلسلے میںعوام کی شکایات سنیں گے ۔  اس عوامی خدمت کچہری میں محکمہ مال کے حوالے موقع پر عوام کے مسائل کئے جائینگے،یہ بات اے سی مری محمداقبال سنگھیڑانے میڈیا سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوںنے بتایا کہ اس کچہری میںمیرے سمیت تحصیلدار،سب رجسٹرار،قانونگو،تمام پٹواری اورعملہ اراضی لینڈ ریکارڈ موجود ہونگے۔ انہوںنے کہا کہ عوامی خدمت کچہری میں ریونیوریکارڈ کی درستگی،فرداورانتقال کافوری اجراء،رجسٹری،انکم سرٹیفیکیٹ،معائنہ ریکارڈ ،ڈومیسائل کا فوری اجراء اورریونیو سے متعلقہ دیگر معاملات کو بھی دیکھاجائیگا۔ انہوںنے عوام کو ہدایت کی ہے کہ وہ جناح ہال میونسپل کمیٹی مری میں آکر اپنے مسائل کوفوری حل کروائیں۔

مزیدخبریں