ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)پی او ایف واہ کے ٹیکنیکل آفیسرچوہدری محبوب الٰہی کے گھرجمعرات اورجمعہ کی درمیانی رات ہونے والی مسلح ڈکیتی کی واردات کاابھی تک کوئی سراغ نہیںلگایاجاسکا،لالہ رخ واہ بستی میںرہائش پذیرلوگوںمیںخوف وہراس کی فضاپوری طرح برقرارہے،واہ کینٹ پولیس اورضلعی افسران کی جانب سے متذکرہ واردات کے روزبرتی جانے والی غفلت کے مرتکب ڈیوٹی اے ایس آئی اورپولیس اہلکاروںکومعطل کرکے انکوائری کرنے کے احکامات کے حوالے سے واہ کینٹ کے متاثرہ علاقوںمیںبسنے والے لوگوںکاکہناہے کہ ضلعی پولیس افسران کے متذکرہ احکامات سے ہماراکوئی تعلق نہیں،ہماراسوال یہ ہے کہ واہ کینٹ جیسے حساس ترین علاقہ میںرہائشی بستیوںمیںلوگوںکے جان ومال کے تحفظ کایہ عالم ہے؟کہ مسلح ڈاکودندناتے پھرتے ہیں،دریںاثناء سابق وفاقی وزیرمذہبی امورسردار محمدیوسف ،کوہستان گروپ کے چیئرمین حاجی ملک نصیرالدین،مہاجرین جموںوکشمیرفاونڈیشن کے چیئرمین حاجی خالدخان،راجہ مشتاق احمدکشمیری ،چوہدری محمداصغر،خان لیاقت علی خان آف پوڑ،سردار ہاشم رضاخان نے ڈاکوئوںکے ہاتھوںلٹنے والے متاثرہ شخصیت چوہدری محبوب الہی سے اظہارہمدردی کرتے ہوئے واردات کی سنگینی پرگہری تشویش کااظہارکرتے ہوئے پنجاب پولیس ٹیکسلاواہ سرکل ضلع راولپنڈی کے افسران سے مطالبہ کیاہے کہ واہ کینٹ کے شریف شہریوںکی جان ومال اورعزت ووقارکے تحفظ کیلیئے اپنی آئینی اورقانونی ذمہ داریوںکوپوراکرنے کی خاطرہنگامی بنیادوںپراقدامات اٹھائے جائیں،اورواہ کینٹ کے عوام کے اندرہونے والی ڈکیتی کی واردات کاسراغ لگایاجائے اورملزمان کوگرفتارکرکے لوٹاگیاسامان برآمدکرایاجائے اورانہیں قانون کے مطابق کڑی سزادی جائے۔
ٹیکنیکل آفیسرپی او ایف واہ کے گھر ہونیوالی ڈکیتی کاسراغ نہ لگایاجاسکا
Feb 01, 2021