راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے ) رونامہ نوائے وقت اسلام آباد کے چیف رپورٹر محمد نواز رضا کی ریٹائر منٹ پر ان کے اعزاز میں اتوار کے روز سجادہ نشین خانقاہ حسینیہ شریف پیر سید ثناء اللہ حسینی مہتمم مکی مسجد خیابان سرسید راولپنڈی کی جانب سے ظہرانہ دیا گیا جس میں صاحبزادہ سید سمیع اللہ حسینی، صاحب زادہ سید قاری عطاء المحسن الحسینی،ضیاء ا اللہ شاہ، یاسین خان اور مرکزی تنظیم تاجراں کے صدر کاشف چوہدری کے علاوہ آئی آر یو جے (دستور) سے وابستہ اخبارنویسوں اور احباب نے شرکت کی، محمد نواز رضا نے نوائے وقت کے ساتھ اپنی وابستگی کے اکتالیس سالوں کے احوال بیان کیے اور کہا کہ پاکستان میں نوائے وقت اسلام کا بہت بڑا مستحکم مورچہ ہے جسے بر صغیر کے عظیم اخبار نویس جناب مجید نظامی کی براہ راست نگرانی میں قلم کاروں نے تعمیر کیا اور یہ اخبار پاکستان اور اسلام کی آواز ہے اس کے ساتھ وابستگی کسی اعزاز سے کم نہیں ہے انہوں نے کہا کہ آج جس ادارہ میں میرے اعزاز میں تقریب منعقد کی ہے اس کے بانی مولانا عبدالستار توحیدی ہیں ان کی جلائی ہوئی شمع آج پورے خطے کو روشن کر رہی ہے وہ مجاہد ختم نبوت تھے انہوں نے کہا کہ میں نے نوائے وقت سے بہت کچھ سیکھا ہے مجھ میں نوائے وقت رچ بس گیا ہے، ظہرانے کے بعد پانچ فروری یوم یک جہتی کشمیرکی مناسبت سے شرکاء کے ہمراہ قومی پرچم اور کشمیر کا پرچم لہرایا گیا، مسجد کے مہتمم کی جانب سے نواز رضا کو سوینئر اور تحائف دئیے گئے، ظہرانے کے شرکاء نے مجاہد ختم نبوت مولاناپیرحسین علی توحیدی کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔