امریکی صدر جو بائیڈن اور نائب صدر کمالا ہیرس کی حلف برادری کی تقریب کے دوران سینیٹر برنی سینڈرز کی تصویر بے حد وائرل ہوئی تھی جس میں وہ گرم جیکٹ اور اونی دستانے پہنے تقریب کی گہما گہمی سے لاتعلق دور بیٹھے تھے۔ان کی اس تصویر پر ہزاروں میمز (مزاحیہ تصاویر اور جملے) بنائے گئے، ایسے میں کروشیا سے تیار ان کی ہمشکل گڑیا نے بھی دنیا بھر کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی۔امریکا کی ریاست ٹیکساس سے تعلق رکھنے والی ٹوبی کنگ کروشیا کی مصنوعات تیار کرتی ہیں اور انہوں نے برنی سینڈرز کی اس وائرل تصویر کو دیکھتے ہوئے ایک گڑیا تیار کی۔یہ گڑیا 20 ہزار 300 ڈالرز (36 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے) میں فروخت ہوئی ہے۔ٹوبی کنگ نے بتایا کہ ان کے پاس پہلے سے برنی پیٹرون اور ایک برنی ڈول موجود تھی، تو میں نے بہت تیزی سے اس میں کچھ تبدیلیاں کیں۔برنی سینڈرز نے خود بھی اس وائرل تصویر کے ذریعے اس ادارے کے لیے عطیات جمع کیے تھے، جس کے لیے تصویر میں موجود قمیض جیسی قمیضوں کو فروخت کیا گیا اور 18 لاکھ ڈالرز جمع کئے۔
برنی سینڈرز سے مشابہت رکھنے والی گڑیا لاکھوں روپے میں فروخت
Feb 01, 2021