بستی ملوک (خبر نگار)بستی ملوک کے قریبی علاقے موضع ترگڑھ باندے والا کے مکینوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے علاقے میں عرصہ دراز سے بجلی کے پول گرے ہوئے ہیں جنہیں واپڈا حکام نے تبدیل کرنے کی زحمت نہ کی بلکہ میٹر دیواروں پر نصب کردئیے گئے اور گلی محلوں میں شارٹ جھولتی تاریں کسی بھی وقت بڑے حادثہ کا سبب بن سکتی ہیں اہل علاقہ موت کے سائے میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔