ملتان ( نیوز پورٹر )آل پاکستان انجمن تاجران کااجلاس مرکزی سنیئر نائب صدرمحمد اختر بٹ کی صدارت میں منعقد ہواجس میں آل پاکستان انجمن تاجران جنوبی پنجاب وملتان شہر کے صدر عارف فصیح اللہ،ضلعی صدر چوہدری ریاض شاہین،صبغت اللہ انصاری،عنائت اللہ خان ودیگر شریک تھے۔ اختر بٹ،عارف فصیح اللہ نے کہا کہ شجاعباد کے علاقے خان پور قاضیاں میں دربار کے گرد طواف کے واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی حرکت کے مرتکب افراد کو حکومت نشان عبرت بنائے ۔