عالیوالا ( نمائندہ نوائے وقت ) کوٹ چھٹہ محلہ سیداں والا کے رہائشی رانا مرسلین سے نو سرباز محمد اصغر راجپوت نے موبائل کے کاروبارکیلئے پانچ لاکھ روپے رقم لیکر جعلی چیک تھما دیا شہری رانا مرسلین نے عدالت میں کاروائی کرتے ہوئے رٹ پٹشن دائر کردی مقامی پولیس کوٹ چھٹہ نے جب ملزم کو طلب کیا تو اس نے دھمکیاں دیں اور الٹا مدعی کے خلاف سود خوری کا جھوٹاشوشہ چھوڑ دیا ۔