میلسی(خبر نگار) اضافی نفری کی تعیناتی کے باوجود ون وے ٹریفک کی پابندی قائم نہ ہو سکی ٹریفک اہلکاروں نے فرائض سے غفلت برتنا معمول بنا لیا ۔ تفصیل کیمطابق سماجی شخصیت وسیم احمد شیخ کی استدعا پر ڈی آئی جی ٹریفک ملتان نے میلسی شہر میں ٹریفک کی روانی اور ون وے سڑکوں پر ون وے ٹریفک یقینی بنانے کیلئے ٹریفک اہلکاروں کی اضافی نفری تعینات کرنے کی منظوری دی۔ٹریفک پولیس کے سامنے ون وے کی دن بھر خلاف ورزی جاری رہتی ہے اور وہ خاموش تماشائی بنے رہتے ہیں۔ شہریوں نے ڈی آئی جی ٹریفک اور ڈی ایس پی ٹریفک وہاڑی سے مطالبہ کیا ہے کہ نوٹس لیں۔
اضافی نفری کی تعیناتی کے باوجود ون وے ٹریفک کی پابندی قائم نہ ہو سکی
Feb 01, 2021