پی ڈی ایم کا احتجاج دم توڑ چکا، اپوزیشن کے پاس سوائے شرمندگی کے کچھ نہیں بچا: عثمان بزدار

لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا بلامقصد احتجاج دم توڑ چکا ہے۔ اپوزیشن کے پاس ماسوائے شرمندگی کے کچھ نہیں بچا۔ جھوٹ اور منفی سیاست زیادہ دیر نہیں چلتی۔ اپوزیشن جماعتوں کا غیر فطری اتحاد اپنے منطقی انجام کی جانب بڑھ رہا ہے۔ ان عناصر نے قومی مفادات کو یکسر فراموش کیا۔ ملک کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کو عوام بری طرح مسترد کر چکے ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں نے ہر موقع پر ترقی کے سفر کو روکنے کی کوشش کی۔ مشکل حالات کے باوجود آگے کی جانب بڑھ رہے ہیں اور بڑھتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اپوزیشن عناصر کے غیر ذمہ دارانہ منفی رویے کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔ خود غرض پی ڈی ایم مکافات عمل کا شکار ہو چکی ہے۔ 11جماعتوں پر مشتمل غیر فطری اتحاد 11 ماہ بھی نہیں چل سکا۔ پی ڈی ایم کو اپنے منفی رویے پر نظرثانی کرنی چاہیئے۔ اپوزیشن دوغلے پن کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ اس مفاد پرست ٹولے کو عوام کی کوئی پرواہ نہیں۔ پی ڈی ایم کی قسمت میں رونا لکھا ہوا ہے اوریہ ٹولہ آئندہ بھی روتا رہے گا۔ پی ڈی ایم کی استعفیٰ پولیٹیکس بری طرح ناکام رہی۔ اب ملک میں صرف ترقی اور عوامی منصوبوں کی سیاست چلے گی۔ اپوزیشن 2023تک صبر اور آرام کرے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ماضی کی معروف اداکارہ نیلو بیگم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے مرحومہ کے بیٹے شان اور سوگوار اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیلو بیگم فن اداکاری میں منفرد مقام رکھتی تھیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...