کشمیریوں  پر بھارتی مظالم سے دل خون کے آنسو روتا ہے: مریم نواز

اسلام آباد (اے پی پی) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سے سپیکر آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر نے ملاقات کی۔ ملاقات میں آزادکشمیرکے آئندہ انتخابات اور پی ڈی ایم کے جلسے پر بات چیت کی گئی۔ شاہ غلام قادر نے مظفرآباد میں جلسے کی تیاریوں سے مریم نوازکو آگاہ کیا۔ مریم  نواز نے کہا کہ کشمیریوں سے میرا خون کا رشتہ ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم سے دل خون کے آنسو روتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن