پاک بحریہ کی کثیر القومی مشقوں کی تیاریاں حتمی مرحلے میں داخل،45 ممالک شرکت کرینگے

کراچی (سٹاف رپورٹر) پاک بحریہ کی میزبانی میں ساتویں کثیر القومی امن مشقیں رواں برس فروری میں ہونگی۔ پاک بحریہ نے تیاریوں کو حتمی شکل دیدی۔ سمندر میں دشمن کو گھیر کر مارنا‘ سمندری سرحدوں پر کڑی نظر رکھنا پاک بحریہ کا طرۂ امتیاز ہے۔ جوانوں کی صلاحیتوں کو مزید اجاگر کرنے کیلئے پاک بحریہ کثیر القوامی بحری امن مشقوں کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ساتویں کثیر القومی امن مشقیں رواں برس فروری میں پاک بحریہ کی میزبانی میں منعقد کی جا رہی ہیں۔ مشقوں میں 45 ممالک اپنے بحری اثاثوں اور مندوبین کے ہمراہ شریک ہونگے۔ پاک بحریہ ترجمان نے بتایا کہ کثیر القوامی بحری مشقوں کا  آغاز 2007ء میں کیا گیا تھا جن کا بنیادی مقصد خطے میں امن و استحکام کیلئے مشترکہ آپریشنز اور جوابی کارروائیوں کی صلاحیتوں کو نکھارنا ہے۔

ای پیپر دی نیشن