اسلام آباد (نامہ نگار) قومی احتساب بیورو کے چیئر مین جناب جسٹس جاوید اقبال کی قیادت میں نیب نے بلاواسطہ اور بالواسطہ طور پر487 روپے کی لوٹی ہوئی رقم برآمد کر کے قومی خزانے میں جمع کروائی جو کہ ایک ریکارڈ کامیابی ہے ۔ جبکہ اس وقت ملک کی معز ز احتساب عدالتوں میں نیب کے 1230 بدعنوانی کے ریفرنسز زیر سماعت ہیں جن کی کل مالیت تقریباََ 943 ارب روپے سے زائد ہے۔ ترجمان نیب کے مطابقنیب بدعنوانی کے خلاف اقوام متحدہ کے کنونشن (یو این سی اے سی) کے تحت پاکستان کا فوکل ادارہ ہے کیونکہ پاکستان نے یو این سی اے سی کی توثیق کی ہے۔ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جس نے چین کے ساتھ بدعنوانی کے خاتمے کے لئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیب سارک اینٹی کرپشن فورم کا چیئرمین ہے۔ سارک ممالک میں نیب کو ایک رول ماڈل سمجھا جاتا ہے۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان، ورلڈ اکنامک فورم، مشال پاکستان اور پلڈاٹ جیسے قومی اور بین الاقوامی شہرت یافتہ تنظیموں نے نیب کی انسداد بدعنوانی کی کوششوں کو سراہا ہے۔ نیب کا ایمان بدعنوانی سے پاک پاکستان ہے۔ نیب نے آگاہی، روک تھام اور انفورسمنٹ پر مشتمل انسداد بدعنوانی کی ایک قومی حکمت عملی تیار کی ہے جس کے بہترین نتائج برآمد ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ کی ہدایت پر نیب کے تمام ڈی جیز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سیا ست دان، بزنس مین، بیورو کریسی اور معاشرے کے دیگر افراد جب نیب میں آتے ہیں تو ان کی عزت نفس کا خیال کیا جائے کیونکہ نیب ایک انسان دوست ادارہ ہے اور اس کا مقصدکسی کی دل آزاری کرنا مقصود نہیں۔ نیب عوام سے توقع رکھتا ہے کہ وہ اپنی عمر بھر کی جمع پونجی قانونی ہائوسنگ سوسا ئیٹیوں/کو آپریٹو سوسا ئیٹیوں میں سرمایہ کاری کریں۔ قومی احتساب بیورچیئر مین نیب جناب جسٹس جاوید اقبال کی قیادت میںملک سے کرپشن اور بدعنوانی کے خاتمے کے لئے اپنی بھر پور کوششیں کر رہا ہے۔ چئیر مین جناب جسٹس جاوید اقبال کی قیادت میں نیب بدعنوانی اور کرپٹ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کا سفر جاری رکھے گا۔
چیئرمین کی قیادت میں کرپشن خاتمہ کی بھرپور کوششیں کر رہے ہیں: ترجمان نیب
Feb 01, 2021