قومی اسمبلی اورسینٹ  کے اجلاس آج ہ وں گے

اسلام آباد(نا مہ نگار)قومی اسمبلی اورسینٹ کے اجلاس آج دودن کے وقفے کے بعد پارلیمنٹ ہائوس میں ہوں گے ،قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی صدارت میں شام پانچ بجے ہو گا،اجلاس میں ایجنڈے کے مطابق کارروائی کو چلایا جائے گا،قومی اسمبلی میں سی پیک اتھارٹی بل ،انسداد ریپ اور فیڈرل میڈیکل ٹیچنگ انسٹیوٹ آرڈیننس  پیش کئے جائیں گے جبکہ اپوزیشن کی بجلی کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف پیش تحریک التواء پر بحث ہو گی،سینیٹ کے اجلاس چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی اجلاس کی صدارت کریں گے۔ایوان بالا کے اجلاس میں(آج)نجی کارروائی کا دن ہو گا اور قانون سازی کے ساتھ ساتھ اہم قومی و بین الاقوامی امور پر بحث کی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...