اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)اپوزیشن کے اتحاد پی ڈی ایم کی طرف سے وزیر اعظم عمران خان کو مستعفی ہونے کیلئے دی گئی ڈیڈ لائن گزر گئی ہے۔ واضح رہے کہ پی ڈیم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن اور دیگر قیادت نے لاہور میں ریلی کے دوران وزیر اعظم عمران خان کو مہلت دی تھی کہ وہ اکتیس جنوری تک اپنا عہدہ چھوڑ دیں بصورت دیگرحکومت کے خلاف لانگ مارچ کیا جائے گا ۔ تاہم یہ بھی کہا گیا تھا کہ لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ اس دوران پی ڈی ایم نے اپنی حکمت عملی بدل لی ہے اور لانگ مارچ،و مستعفی ہونے کے فیصلے موخر کر دئے ہیں۔