خیبرپختونخوا یونیورسل ہیلتھ کوریج دینے والا پہلا صوبہ ہے:عمران خان

Feb 01, 2021 | 12:18

ویب ڈیسک
خیبرپختونخوا یونیورسل ہیلتھ کوریج دینے والا پہلا صوبہ ہے:عمران خان
خیبرپختونخوا یونیورسل ہیلتھ کوریج دینے والا پہلا صوبہ ہے:عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا اپنے ہر شہری کو یونیورسل ہیلتھ کوریج دینے والا پہلا صوبہ ہے۔ انہوں نے خیبرپختوخوا حکومت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا اپنے ہر شہری کو یونیورسل ہیلتھ کوریج دینے والا پہلا صوبہ ہے، خیبرپختونخوا کے چار کروڑ شہریوں کو صحت کی مفت سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کا ہر خاندان ملک بھر کے 400 سے زائد سرکاری و نجی ہسپتالوں میں سالانہ دس لاکھ تک مفت علاج کروا سکیں گے۔

 سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ خیبر پختونخوا کے تمام شہریوں کے لیے ہیلتھ کوریج پر مبارکباد دیتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے 4 کروڑ شہریوں کو ہیلتھ کوریج کی سہولت دی گئی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہر گھرانے کو سالانہ 10 لاکھ روپے فراہم کیے جائیں گے اور ہیلتھ انشورنس کے تحت شہری پورے پاکستان کے 400 سے زائد سرکاری اور نجی اسپتالوں میں علاج کرا سکتے ہیں۔

ترجمان خیبر پختونخوا حکومت کامران بنگش نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے تمام شہریوں کو بلا امتیاز صحت کارڈ دینے کا وعدہ مکمل کیا اور خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے عوام کو صحت کارڈ پلس کی سہولت مبارک ہو۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت نے عوام سے کیا گیا ایک اور وعدہ پورا کیا۔ جنوبی اضلاع کے شہریوں کے لیے صحت کارڈ پلس آج دے رہے ہیں جبکہ آج وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان ڈی آئی خان اور ٹانک کا دورہ کریں گے۔

مزیدخبریں