جاپان کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ کورونا وائرس انفیکشن کی برطانیہ میں پھیلنے والی تبدیل شدہ قِسم کا پہلا کلسٹر ٹوکیو کے نزدیک موجود پایا گیاہے۔جاپانی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی یہ نئی قِسم، وائرس کی پہلے سے موجود قسم سے کہیں زیادہ جلد پھیلتی ہے۔وزارت صحت کا کہنا ہے کہ سائیتاما پریفیکچر میں 40 سے 60 کی عمر کے چار افراد کے اس تبدیل شدہ قِسم سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ان میں سے تین متاثرین کا ٹوکیو میں رہائش پذیر ایک شخص کے کام کی جگہ اور اس سے پہلے وائرس کی تبدیل شدہ قِسم سے مصدقہ متاثر ہونے والے دیگر لوگوں سے واسطہ پڑا تھا۔وزارت کا کہنا ہے کہ اس تبدیل شدہ قسم کا کلسٹر، کام کی ایک جگہ پر وقوع پذیر ہوا۔ سات دیگر افراد بھی اسی نئی قسم سے متاثر پائے گئے ہیں۔