معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کپتان عوامی طاقت کے ساتھ کرپشن کے دیوتاوں کے خلاف ڈٹ کر میدان میں کھڑا ہے۔
اب مارچ کےمہینےکواپنے لانگ مارچ سے آلودہ کرنے کا خواہشمندبے بسی، بے یقینی اور بےحسی کا شکار PDM ٹولہ سُن لے کہ کئی مارچ آئینگےاور گزر جائینگے مافیاز کی دھمکیاں اور رونا دھوناکسی کام نہ آئے گا! وزیراعظم عمران خان 2023 تک عوامی طاقت کےساتھ انکی ہر چال کو زیر کرتے ہوئے سرخرو ہونگے!
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) February 1, 2021
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ استعفوں کی کھوکھلی دھمکی اور ناکام جلسیوں کے بعد 31 جنوری کا سورج کرپٹ پی ڈی ایم اور جعلی راجکماری کے ارمانوں کو ملیا میٹ کرتے ہوئے ڈوب گیا، لیکن اب مارچ کے مہینے کو اپنے لانگ مارچ سے آلودہ کرنے کا خواہشمند بے بسی، بے یقینی اور بے حسی کا شکار پی ڈی ایم ٹولہ سن لے کہ کئی مارچ آئینگے اور گزر جائینگے، مافیاز کی دھمکیاں اور رونا دھونا کسی کام نہ آئے گا۔ فردوس عاشق اعوان نے کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان 2023 تک عوامی طاقت کےساتھ ان کی ہر چال کو زیر کرتے ہوئے سرخرو ہونگے۔