کپتان عوامی طاقت کیساتھ کرپشن کے دیوتاوں کیخلاف ڈٹ کر میدان میں کھڑا ہے،فردوس عاشق اعوان 

Feb 01, 2021 | 14:51

 معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کپتان عوامی طاقت کے ساتھ کرپشن کے دیوتاوں کے خلاف ڈٹ کر میدان میں کھڑا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ استعفوں کی کھوکھلی دھمکی اور ناکام جلسیوں کے بعد 31 جنوری کا سورج کرپٹ پی ڈی ایم اور جعلی راجکماری کے ارمانوں کو ملیا میٹ کرتے ہوئے ڈوب گیا، لیکن اب مارچ کے مہینے کو اپنے لانگ مارچ سے آلودہ کرنے کا خواہشمند بے بسی، بے یقینی اور بے حسی کا شکار پی ڈی ایم ٹولہ سن لے کہ کئی مارچ آئینگے اور گزر جائینگے، مافیاز کی دھمکیاں اور رونا دھونا کسی کام نہ آئے گا۔ فردوس عاشق اعوان نے کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان 2023 تک عوامی طاقت کےساتھ ان کی ہر چال کو زیر کرتے ہوئے سرخرو ہونگے۔

مزیدخبریں