واشنگٹن میں شدید برف باری کےبعدامریکا کے شمال مشرقی علاقوں میں برفانی طوفان آنےکے امکان ہے، نیشنل ویدر سروس

دارالحکومت واشنگٹن میں شدید برف باری کے بعد امریکا کے شمال مشرقی علاقوں میں برفانی طوفان آنےکا امکان ہے۔ فرانسیسی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیشنل ویدر سروس نے ورجینیا سے مائن تک طوفان کی وارننگ جاری کرتے ہوئے لاکھوں افراد کے گھر ، جنوبی نیو یارک ، شمال مشرقی نیو جرسی اور جنوب مغربی کنیکٹیکٹ کے کچھ حصوں میں 18 اور 24 انچ (45-60 سنٹی میٹر) برف باری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔نیو جرسی کے گورنر فل مرفی نے کہنا تھا کہ طوفان کی متوقع آمد سے قبل ایک ہنگامی حالت کا حکم نامہ جاری کردیا ہے جس کے تحت سڑکیں بند کرنے ، گھروں کو خالی کرنے اور عوامی حفاظت کے لئے درکار ضروری سازوسامان فراہم کر دیا گیا ہے۔     انہوں نے طوفان کے اثرات کے پیش نظر پیر کے روز ریاست بھر میں تمام عوامی نقل و حمل کو بھی معطل کردیا اور بجلی کی بندش کی صورت میں یوٹیلیٹی کمپنیوں کے ساتھ بات کرلی ہے۔     انہوں نے ٹویٹر پر نیو جرسی کے رہائشیوں سے بھی کہا ہے کہ اپنے ضروری آلات چارج کریں اور اگر آپ کو بجلی ک بند ش کاسامنا کرنا پڑتا ہے تو فوری طور پر اس کی اطلاع دیں۔نیو ساتھ ویلزکے مطابق یہ طوفان جو گزشتہ ہفتے کیلیفورنیا میں چھ فٹ سے زیادہ برف اور تیز بارش کے ساتھ ٹکرایا تھا ، اس کے بعد شکاگو میں آٹھ انچ برف گر کر مڈویسٹ کی طرف چلا گیا۔وائٹ ہاس کے ایک عہدیدار کے مطابق ، صدر جو بائیڈن نے مشیروں سے ملاقات میں موسم سرما میں آنے والے طوفان ،کورونا ویکسین اور معاشی پر تبادلہ خیال بھی کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن