جنوبی کوریا کی موٹرساز کمپنی ہنڈائی کے خالص منافع میں 2020 کی آخری سہ ماہی کے دوران 78 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ گاڑیوں کی مقامی طلب کا بڑھنا ہے،کمپنی کا خالص منافع 1.38 ٹریلین وان (1.24 ارب ڈالر ) رہا جبکہ 2019 کی اسی سہ ماہی میں 772 ارب وان خالص منافع ہوا تھا۔کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اکتوبر سے دسمبر 2020 کے عرصے میں کورونا وائرس کے باوجود اس کی گاڑیوں کی فروخت میں تیزی سے اضافہ ہوا جس سے اس کے خالص منافع میں 2019 کے اسی عرصے کے مقابلے میں 78 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، سال کا خالص منافع 2.12 ٹریلین وان رہا جو 2019 کے مقابلے میں 33.5 فیصد کم ہے۔