بھارت،ریاست اڑیسہ میں مسافربس الٹ گئی،9ہلاک،13زخمی

Feb 01, 2021 | 16:05

ویب ڈیسک

بھارت کی مشرقی ریاست اڑیسہ میں کم ازکم9افراد ہلاک جبکہ 1 درجن سے زائد افراد اس وقت زخمی ہوگئے جب ان کی بس درخت سے ٹکراکرالٹ گئی۔اڑیسہ کے صدرمقام بھونیشورسے تقریباً554کلومیٹرجنوب مغرب کی جانب واقع ضلع کوراپٹ کے کوٹ پاڈ میں اتوارکی رات کو حادثہ پیش آیا،رپورٹ کے مطابق تمام ہلاک ہونےوالی خواتین ہیں۔پولیس عہدیدارنے سوموار کے روزکہاکہ گزشتہ رات مسافروں کو لےکرجانے والی پِک اپ گاڑی سڑک سے پھسل کردرخت سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی جس کے باعث 9افرادموقع پرہلاک جبکہ13زخمی ہوگئے۔حادثہ کے بعدمقامی افراد نے پولیس کو اطلاع دی اورزخمیوں کو وقوعہ سے منتقل کرنے میں ان کی مدد کی۔پولیس عہدیدارنے کہاکہ مقامی دیہاتیوں کی مدد سے زخمیوں کو بچایا گیا، متاثرین کو پہلے کوٹ پاڈ ہسپتال پہنچایا گیا اوربعدازاں انہیں ایک اورہسپتال منتقل کردیاگیا۔پولیس نے کہاہے کہ تمام متاثرین ہمسایہ ریاست چھتیس گڑھ سے آرہے تھے اور وہ کسی رشتہ دار کی سوگ کی رسم میں شرکت کیلئے اڑیسہ آئے تھے۔پولیس نے کیس کااندراج کرلیا ہے اورحادثہ کی وجہ جاننے کیلئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے،ابتدائی رپورٹس کے مطابق گاڑی زیادہ رفتار کے ساتھ چلائی جارہی تھی۔وفاقی وزیر برائے روڈ ٹرانسپورٹ وشاہراہ نیتین گاڈکری کے مطابق سالانہ اوسطاً 415افراد سڑک کےحادثات میں ہلاک ہوتے ہیں۔

مزیدخبریں