گوجرانوالہ،تعویذ دینے کے بہانے خاتون سے زیادتی کرنیوالا جعلی پیر گرفتار

 گوجرانوالہ میں خاتون سے مبینہ زیادتی کرنے والے جعلی پیر کو گرفتار کرلیا گیا۔ گوجرانوالہ کے علاقے چھچھر والی کی رہائشی خاتون نے الزام لگایا تھا کہ شوہر سے گھریلو ناچاقی ختم کرانے کے لیے وہ پیر کے پاس تعویذ لینے گئی تھی جہاں اس سے زیادتی کی گئی۔ متاثرہ خاتون کی جانب سے درج کرائی گئی ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ جعلی پیر شفقت محمود عرف باباجی نے اسلحہ کے زور پر زیادتی کی اور وہ بہانوں سے 22 لاکھ روپے بھی لے چکا ہے۔ پولیس نے خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کیا تھا جب کہ آئی جی پنجاب نےخاتون سے مبینہ زیادتی کا نوٹس لیاتھا۔

ای پیپر دی نیشن