گورنر پنجاب سے  پاکستان سپر لیگ فرنچائز لاہور قلندرز کے سی او کی گورنر ہاوس میں ملاقات ،  پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کے حوالے سے تبادلہ خیال

لاہور(سپورٹس رپورٹر) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے پاکستان سپر لیگ فرنچائز لاہور قلندرز کے سی او عاطف رانا نے گورنر ہاوس میں ملاقات کی۔ ایک گھنٹے سے زائد جاری وقت تک جاری رہنے والی ملاقات میں پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں تماشائیوں کو محدود تعداد میں سٹیڈیم لانے کے حوالے سے سی ای او لاہور قلندرز عاطف رانا نے گورنر پنجاب سے بات کی اور انہیں بتایا کہ اس وقت دنیا میں کئی ممالک میں محدود تماشائیوں کے ساتھ کرکٹ میچز کی اجازت دے رکھی ہے۔ رانا عاطف نے گورنر پنجاب چوہدری سرور کے کھیلوں کے سرپرستی کرنے کا سراہا۔ اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش یہی ہو گی کہ پی ایس ایل کے دوران کراوڈ آئے۔ ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی سیکورٹی کے فول پروف انتظامات ہوں گے۔ گورنر پنجاب نے لاہور قلندرز کی پلئیرز ڈویلپمنٹ پروگرام کی تعریف کی اور چھٹے ایڈیشن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے گورنر پنجاب کو قلندرز ہائی پرفارمنس سنٹر کی دورے کی دعوت دی جس پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے جلد دورے کی یقین دہانی کرائی ۔

ای پیپر دی نیشن