پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس‘ والیم 8 درخواست گزار کے حوالے 

Feb 01, 2022


اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف پارٹی فنڈنگ کیس میں الیکشن کمشن نے والیم 8 درخواست گزار کے حوالے کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمشن کی جانب سے حکومتی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے خلاف پارٹی فنڈنگ کیس میں والیم 8 پیٹی میں پیک کر درخواست گزار کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ الیکشن کمشن کے ڈی جی لاء نے میڈیا کو والیم 8 کی تصویریں لینے سے منع کرتے ہوئے کہا کہ میں میڈیا کو والیم 8 کی تصویریں لینے کی اجازت نہیں دوں گا۔

مزیدخبریں