لندن (نوائے وقت رپورٹ) برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے پھر پارلیمنٹ میں معذرت کی ہے۔ بورس جانسن نے کہا ہے کہ ڈاؤننگ سٹریٹ میںپارٹی کے معاملے پر معذرت خواہ ہوں۔ تحقیقاتی رپورٹ کے نتائج کو تسلیم کرتے ہیں۔ ہمیں ان سے سبق سیکھنا ہوگا۔ لوگوں کے غصے کا احساس ہے۔ صرف معذرت خواہ ہونے کا اور یہ کہنے کا فائدہ نہیں کہ ہم قواعد کے مطابق کام کر رہے ہیں۔ 10 ڈائوننگ سٹریٹ اور کیبنٹ آفس کو چلانے کیلئے تبدیلیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔ سول سروس کے کوڈ آف کنڈکٹ پر بھی نظرثانی کی جائے گی۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح ہر شخص ذمہ دار ہے۔ سوائے وزیراعظم کے بورس جانسن اب بھی استعفیٰ نہیں دیں گے کیونکہ ان میں شرم نہیں، انکوائری رپورٹ میں کہا گیا تھا کوتاہی ہوئی ہے۔
پارٹی پر انکوائری رپورٹ تسلیم معذرت خواہ ہوں: برطانوی وزیراعظم
Feb 01, 2022