15اپوزیشن ارکان عمران کیساتھ،دھرنا لانگ مارچ سے کچھ نہیں ہو گا:شیخ رشید


راولپنڈی+ اسلام آباد  (جنرل رپورٹر+اپنے سٹاف رپورٹر سے ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ تین فروری کو وزیراعظم چین کا دورہ کریں گے، جس سے پاکستان کی سیاست، معاشی حالات ا ور اقتصادیات سمیت خطے کے معاملات میں بہت بڑی پیش رفت ہوگی۔ میں نے کہا تھا کہ فنانس بل سینٹ سے منظور ہوجائے گا، قومی اسمبلی سے منظور ہوجائے گا۔ یہ چودہ پندرہ آدمی اندر سے عمران خان کے ساتھ ہیں۔ آئی ایم ایف میں جانا کوئی شوق نہیں ہے، کوئی خوشی کی بات نہیں ہے، مجبوری ہے اور یہ اب چوبیسیویں مرتبہ ہوجائے گی۔ معیشت کی بحالی کے لیے آئی ایم ایف کے پاس جانا ہوتا ہے۔ ساڑھے تین برس کوئی بل کوئی قرارداد ناکام نہیں ہوئی، اپوزیشن کو کہیں کامیابی نہیں ہوئی، اگر آنا چاہتے ہیں تو آئیں فضل الرحمن کو سب سے زیادہ شوق ہے، باقی سب پارٹیوں کو حالات کی سنگینی کا اندازہ ہے، فضل الرحمن آئیں، ابھی دو ماہ پڑے ہیں، اپوزیشن کو ناکامی ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز راولپنڈی میں زیر تعمیر ماں بچہ ہسپتال کے دورے کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ تین مہینے اہم ہیں، ایک مہینہ گذر گیا، ساٹھ دن باقی ہیں، بلاول کہتا ہے وہ آئے گا اور موسم ابر آلود ہوگا، کوئی ابر آلود نہیں ہوگا، بلاول صاحب آئیں آپ۔  یو بی این اور بی آر اے نے مل کر بی این اے بنائی ہے، بلوچستان سے دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے، ہمارے دس جوانوں کی جانوں کی قربانیاں بھی ہوئیں جو کہ ایک تاریخ ہے۔  بی این اے اور ٹی ٹی پی اگر دہشت گردی میں جو اضافہ کرے گی، ان شاء اللہ ساری قوم مل کر اور پاک افواج مل کر اس کا مقابلہ کریں گے۔ ساری دنیا کو افغانستان کی مدد کرنی چاہیے۔ پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منایا جائے گا۔ آج مسلمان ہندوستان میں بے بس ہے۔ وہ آسمان کی طرف یا پاکستان کی طرف دیکھ رہا ہے، ہمیں احساس ہونا چاہیے کہ ہم نے قومی ذمہ داری کا ثبوت دینا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ نہ دھرنے میں کچھ ہوگا نہ لانگ مارچ میں کچھ ہوگا، نہ ایمرجنسی کا پتہ ہے نہ مجھے صدارتی نظام کا پتہ ہے۔ کابینہ میں اس طرح کی کوئی بات نہیں ہوئی۔ ایک اور سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان کے امریکہ اور چین سے تعلقات مساوی بنیادوں پر ہوں گے، امریکہ ایک طاقت ہے، سپر پاور ہے، ہمیں اس سے بھی تعلقات رکھنے ہیں، کسی کو خوش کرنے کے لیے کسی کو ناراض کرنے کی سیاست نہیں ہونی چاہیے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ہمارے آئی ایم ایف کے پاس جانے پر چین کے کوئی تحفظات نہیں ہیں۔ چور لٹیرے جنہوں نے اس ملک کو لوٹا وہ احتساب کے کٹہرے میں ہوں گے اور لوگوں کو یقین ہوگا کہ ملک لوٹ کر بھاگنے والوں کو بھی یہاں کا قانون شکنجے میں لیتا ہے۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ ہونا چاہیے، لئی ایکسپریس وے منصوبے کا افتتاح وزیراعظم بہت جلد کریں گے، بلدیاتی الیکشن لڑیں گے، پی ٹی آئی الیکشن بھرپور طریقے سے لڑے گی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...