تھر سے بڑی مقدار میں کوئلہ دریافت،پاکستانی،چینی ماہرین کا جشن

Feb 01, 2022


کراچی (نوائے وقت رپورٹ) پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) میں شامل تھر کول بلاک ون سے کوئلہ نکل آیا۔ تھر کول بلاک ون سائٹ پر پاکستانی انتظامیہ اور چینی ماہرین نے کوئلہ نکلنے پر جشن منایا۔ ڈپٹی سی ای او سائنو سندھ ریسورسز کمپنی کے مطابق کوئلہ 145میٹر کھدائی کی تکمیل کے بعد نکلا، کوئلے کی سالانہ پیداوار پہلے مرحلے میں 9 ارب ٹن ہوگی۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے تھر کول فیلڈ بلاک ون سے کوئلہ نکلنے پر عوام کو مبارکباد دی اور کہا کہ بینظیر بھٹو کے وژن کے مطابق سندھ حکومت کی دوسری بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تھرکول فیلڈ بلاک 1میں کوئلے کے ذخائر 3ارب ٹن ہیں اور 5 ارب بیرل خام تیل کے برابر ہیں۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھاکہ ہم ہمیشہ کہتے ہیں تھر بدلے گا پاکستان، آج یہ نعرہ حقیقت بنتا جارہا ہے، چینی کمپنی کو بھی ان کی کامیابی پر مبارکباد دیتا ہوں۔

مزیدخبریں