سپریم کورٹ سندھ میں بلدیاتی اختیارات کیس کا فیصلہ آج سنائے گی 


اسلام آباد( خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ سندھ میں بلدیاتی اختیارات کیس کا فیصلہ آج سنائے گی چیف جسٹس گلزار احمد آج اپنے آخری دن ایم کیو ایم کی درخواست پر فیصلہ سنائیں گے۔سپریم کورٹ نے 26 اکتوبر 2020 کو فیصلہ محفوظ کیا تھا،سندھ میں بلدیاتی اختیارات کیلئے پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم نے عدالت سے رجوع کیا تھاتاہم سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کی درخواست الگ رکھتے ہوئے ایم کیو ایم کی پیٹیشن پر فیصلہ محفوظ کیا تھاایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کی جانب سے درخواستیں 2017 میں دائر کی تھیں۔

ای پیپر دی نیشن