کوٹلہ مغلاں(نمائندہ نوائے وقت) پولیس اور اشتہاریوں میں 10گھنٹے فائرنگ، بااثر شخص کی مداخلت پر 10 اشتہاریوں نے گرفتاری دیدی۔ تفصیل کے مطابق بدنام اشتہاری کامی مسہیر کے بھائی مجاہد مہسیر نے ربنواز پتافی کی بیٹی کو بھاگا کرکے نکاح کر لیا۔ پتافی اقوام کے گھروں کے سامنے سے کامی مہسیر کا گزر ہوا جس سے دونوں کے درمیان پارٹیوں کے درمیان فائرنگ کو تبادلہ ہو ا جس سے کامی کے بھائی فیاض احمد کو ٹانگ میں گولی لگی جس سے وہ زخمی ہو گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے کامی مہیر کے بھائی کو گرفتار کر لیا ۔ کامی مہسیرنے بدلہ لینے کے لیے سندھ،بلوچستان کے راستہ سے کار میں اسلحہ منگوایا اور اپنے دوستوں کو دعوت دی جن کا صبح پتافی اقوام پر حملہ کرکے قتل کرنے کا ارادہ تھا۔ کہ کسی نے پولیس کو بھاری اسلحہ اور اشتہاریوں کی موجودگی کی اطلاع کر دی۔ پولیس پہنچی تو کامی مہیسر اور ساتھیوں نے گھر کی چھت پر پوزیشن سنبھال کرکے فائرنگ شروع کر دی۔ ضلع بھر کی پولیس کی ناکہ بندی کے باوجود اٹھ سے دس گھنٹے تک فائرنگ ہو تی دونوں اطراف سے فائرنگ کی اواز یں دوردراز تک سنائی دیتی رہیں۔ علاقہ میں فائرنگ کے خوف سے لوگ گھروں کو بائر نکل ائے۔ ڈی پی او راجن پور کے حکم پر ڈی ایس پی داجل ثناء اللہ مستوئی، ڈی ایس پی جام پور حافظ غلام فرید،ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر ریاض احمد آپریشن کی نگرانی کرتے رہے۔کوٹلہ روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔ تاہم اہل علاقہکے اصرار پر سابق ضلع وائس چیرمین راجن پور مرزا شہزاد ہمایوں نے کامی مہسیر کو گرفتاری دینے پر راضی کرکے پولیس کے حوالہ کر دیا۔ ملک رفیق احمد گجر ایڈوکیٹ بھی موقع پر پہنچ گئے۔ بعد ازاں اپریشن کے دوران متعدد دیگر اشتہاری جن میں کامران عرف کامی۔ مجید ا مستوئی۔ صادق۔ اصغر حجانہ۔ منیر احمد۔ راضی۔ طالب حسین۔امجد۔ طارق خان۔عمران مہیسر۔ ودیگر جن کا تعلق رحیم یار خان۔ ظاہر پیر۔ سندھ اور دیگر علاقوں سے جوکہ چھتوں اور بھوسہ اور گھر میں موجود صندوقوں میں تھے کو پکڑ لیا اور سرچ آپریشن کے دوران دو عدد رائفل۔ ایک کلاشنکوف۔ تین عدد پسٹل اور میگزین برآمد کرکے اشتہاریوں کو تھانہ منتقل کر دیا۔ دوسری طرف جماعت اہلنست کے ضلع صدر ملک فیض احمد ارائیں، ڈویژنل صدر پیر محمد خواجہ قمرالدین شاہ جمالی۔ ممبر امن کمیٹی قاری محمد حسین سلطانی،عابد حسین سلطانی ،حافظ شملہ نقشبندی، جے یوائی کے ضلع صدر ملک جنید سلیم ارائیں، انجمن تاجران کے ضلع صدر رانا محمد اصغر،وکاندران کے ضلع صدر ملک محمد شاہد خان، رضوان انور سلیمان،خلیل احمد وریا ودیگر شہریوں نے خونی ٹکرائو ٹلنے پر اظہار مسرت کیا ہے۔
کوٹلہ مغلا ،پولیس اور اشتہاریوں میں10گھنٹے فائرنگ بااثر شخص کی مداخلت پر گرفتاریاں
Feb 01, 2022