کھاد کی قلت، قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، کسان پریشان

Feb 01, 2022


فیصل آباد (این این آئی ) کھاد کی قلت اور قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کی وجہ سے کسان پریشان ہیں۔فیصل آباد میں کھاد نایاب ہو چکی ہے ۔ ضلعی انتظامیہ، محکمہ زراعت اور دیگر متعلقہ ادارے زرعی کھادوں کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہیں، اوپن مارکیٹوں میں کھاد کی قیمت میں ہونے والے ہوشرباء اضافہ کی وجہ سے چھوٹے کسان کھادوں کے استعمال سے بھی گریزاں ہے جس سے ان کی فصل متاثر ہونے کی صورت میں انہیں نقصان کا بھی سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔زرعی کھادوں کی قلت اور قیمتوں میں ہونے والے اضافے کے خلاف کسانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے سیاسی اور مذہبی جماعتوں کی جانب سے کسانوں کے ہمراہ آج ڈپٹی کمشنر دفتر کے سامنے احتجاج کیا جائے گا۔

مزیدخبریں