کراچی(کامرس رپورٹر) اوور سیز انوسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے سال 2022ء کیلئے اینگرو کارپوریشن کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسرغیاث خان کو صدراور یونی لیور پاکستان کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر عامر رسول پراچہ کو نائب صدر منتخب کیا گیا ہے۔ اس موقع پر احمد زاہد ظہیر، علی احمد خان، ارم شاکر رحیم، علی اصغر جمالی، سمیر چیڈڈ، وقار ارشاد صدیقی، مارکس اسٹرومیر اور ریحان محمد شیخ او آئی سی سی آئی کی منیجنگ کمیٹی کا رکن منتخب کیا گیا ۔ او آئی سی سی آئی کے نو منتخب صدرغیاث خان نے اپنے پیغام میں کہاکہ انہیں پختہ یقین ہے کہ پاکستان میں موجوداور نئے غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے نمایاں ترقی کے پرکشش مواقع موجود ہیں۔انہوں نے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے او آئی سی سی آئی کے کردار کو سراہا۔ غیاث خان نے او آئی سی سی آئی بزنس سرویز کے معیار، ملک میں ٹیکس کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے چیمبر کی مسلسل کوششوں سمیت توانائی کے شعبے کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے عملی تجاویز، خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے اقدامات، صنفی مساوات، ماحول اور پائیداری اور پاکستان میں انٹلیکچوئل پراپرٹی رائٹس کے موئثر نظام کو آگے بڑھانے میں چیمبر کے کردار کو سراہا۔غیاث خان نے انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کراچی سے ایم بی اے کیا ہے۔ وہ اینگرو فرٹیلائزرز، اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکلز، اینگرو انفراشیئراور اینگرو انرجی بورڈز کے چیئرمین کے طورپر بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔
سرمایہ کاری بڑھانے میں اورسیز چیمبر کا فعال کردار ہے:غیات خان
Feb 01, 2022