لاہور ( سپیشل رپورٹر) نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کے30 ویں سینئر مینجمنٹ کورس کے وفد کے اعلی افسران نے لاہور عجائب گھر کا آج مطالعاتی دورہ کیا ۔ وفد کی سربراہی نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کے ڈائریکٹرنگ سٹاف شہزاد احمد ملک نے کی۔ ڈائریکٹر لاہور میوزیم اعجاز احمد منہاس نے وفد کا استقبال کیا۔ ڈائریکٹر لاہور میوزیم نے وفد کو تمام گیلریوں کے بارے میں بریفنگ دی۔ ڈائریکٹر لاہور میوزیم نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ لاہور میوزیم انتظامیہ سیاحوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ گزشتہ ایک سال میں 4 گیلریوں کو نئے انداز میں نمائش کیلئے لگایا گیا ہے۔ سیاحوں کو دن میں 4 مرتبہ فری گائیڈڈ ٹور دیا جا رہا ہے۔مزید برآں دورے کے اختتام پر ڈائریکٹر لاہور میوزیم اعجاز احمد منہاس نے وفد کا شکریہ ادا کیا ے۔
30 ویں سینئر مینجمنٹ کورس کے وفدکا مطالعاتی دورہ عجائب گھر،ڈائریکٹرلاہور میوزیم نے بریفنگ دی
Feb 01, 2022