پاکستان پیر آف مانکی شریف کی کاوشوں کا نتیجہ ہے:مقررین

لاہور (خصوصی نامہ نگار)پیر آف مانکی شریف کی صد سالہ تقریبات کے سلسلہ میں ہونیوالے سیمینار میں کہاگیا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان دہشت گرد تنظیم اور حکومتی سطح پرمذاکرات کو مستردکرتے ہیں۔ ریاست کے خلاف مسلح جدوجہد حرام اور ہر قسم کی دہشت گردی قابل مذمت ہے۔ حالیہ دہشت گردی کے واقعات قابل مذمت ہیں۔ دہشت گردوں کا فوری قلع قمع کیا جائے۔ قائداعظم اور پیر آف مانکی شریف کے حوالے سے محافظان نظریہ پاکستان کے زیر اہتمام کیاگیا ۔ مقررین نے کہا کہ پیر آف مانکی شریف کا دن سرکاری سطح پر منایا جائے اور یادگاری ٹکٹ جاری کی جائے۔ پاکستان پیر آف مانکی شریف کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ تحریک پاکستان میں پیر آف مانکی شریف نے قائداعظم کے شانہ بشانہ کردار ادا کیا۔ قائداعظم نے پیر آف مانکی شریف کی خدمات کو تسلیم کرتے ہوئے انہیں فاتح ریفرنڈم کا لقب دیاجبکہ سیمینار کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ پیر آف مانکی شریف اور قائداعظم کے مابین اسلامی نظام کے نفاذ کا وعدہ پورا کیا جائے۔ ملک میں عملی طور پر قرآن و سنت کے قوانین کو نافذ کیا جائے۔ ملک میں اسلامی عدالتی نظام نافذ کیا جائے۔ امارت اسلامیہ افغانستان کی مدد کرکے انسانی بحران سے بچایا جائے۔ پیر آف مانکی شریف کے نام سے یونیورسٹی قائم کی جائے اور خدمات نصاب کا حصہ بنائی جائیں۔

ای پیپر دی نیشن