قاہرہ (این این آئی) پولیس کے خلاف مبینہ تشدد کا قصور وار پائے جانے پر مصر کی ایک عدالت نے اخوان المسلمین کے دس اراکین کو موت کی سزا سنا دی ۔ تاہم موت کی سزا کا حتمی فیصلہ مصر کے مفتی اعظم کریں گے۔ حکومتی ذرائع نے بتایاکہ اخوان المسلمین کے جن دس اراکین کوموت کی سزا سنائی گئی ہے انہیں سن 2015 میں سیکورٹی فورسز کے خلاف تشدد میں ملوث ہونے کا قصوروار پایا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ دس میں سے نو افراد جیل میں بند ہیں جب کہ ایک شخص کو اس کی غیر حاضری میں سزا سنائی گئی۔