لاہور (خصوصی نامہ نگار)جماعت اسلامی پنجاب وسطی نے احتجاجی دھرنوں کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ 13فروری سے شروع ہونے والے احتجاجی دھرنوں کا سلسلہ 27مارچ تک جاری رہے گا۔ 13فروری کو شیخوپورہ، 18فروری کو گوجرانوالہ ، 4مارچ کو اوکاڑہ اور ساہیوال،5مارچ کو فیصل آباد ،11مارچ کو ٹوبہ ٹیک سنگھ اور جھنگ،12مارچ کو چنیوٹ،13مارچ کو ننکانہ، 18مارچ کو حافظ آباد،19مارچ کو سیالکوٹ،20مارچ کو قصور ،23مارچ کو لاہور، 25مارچ کو پاک پتن اور 27مارچ کو نارووال میں بھر پور انداز میں احتجاجی دھرنے دیئے جائیںگے۔ فروری کے مہینے میں لاہور کے مختلف علاقوں میں 5دھرنے دیئے جائیںگے۔ امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری کا کہنا ہے کہ سراج الحق کی اپیل پر لاہور سمیت پورے وسطی پنجاب میں احتجاجی دھرنے دیئے جائیںگے۔ جن میں عوام الناس کی بڑی تعداد کی شرکت کو یقینی بنانے کیلئے ذمہ داران اور کارکنان نے کام شروع کردیا ہے۔ تبدیلی سرکار نے عوام کو اپنی ناقص اور مایوس کن کارکردگی سے بہت مایوس کیا ہے۔ ان کے پاس کسی قسم کی کوئی اہلیت نہیں۔ عوام بدحال ہو چکے ہیں۔مہنگائی نے جینا دوبھر کر دیا ہے۔
لاہور سمیت وسطی پنجاب میں دھرنے دیئے جائینگے:جاویدقصوری
Feb 01, 2022