نظام المدارس کے زیر انتظام  امتحانات 19فروری کو ہونگے

لاہور (خصوصی نامہ نگار)نظام المدارس پاکستان کے زیر انتظام سالانہ امتحانات 19فروری 2022ء کو منعقد ہوں گے۔ کنٹرولر امتحانات علامہ عین الحق بغدادی نے اعلان کیا ہے کہ شعبہ حفظ کے امتحانات 19فروری جبکہ درس نظامی اور تجوید و قرأت کے امتحانات 12مارچ سے شروع ہوں گے۔ نظام المدارس سے ملحقہ مدارس کے ہزاروں طلبہ امتحان میں شریک ہوں گے۔ امتحانی انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ امتحانات وزارت تعلیم حکومت پاکستان کے مقرر کردہ سٹینڈرڈ کے مطابق ہوں گے۔ 

ای پیپر دی نیشن