اسلام آباد (این این آئی) محکمہ داخلہ نے آئی جی پولیس کو ہدایت کی ہے کہ دورہ چمن کیلئے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کو بم پروف گاڑی فراہم کی جائے۔ اپنے بیان میں محکمہ داخلہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کو 2 فروری تک فول پروف سکیورٹی دی جائے گی۔ دوسری جانب چمن کے ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) نے فضل الرحمن کو چمن میں سکیورٹی کلیئربس سے معذرت کی ہے۔ ڈی سی کا کہنا ہے کہ حالات سازگار نہیں ہیں، مولانا فضل الرحمن کی چمن جلسوں میں شرکت نامناسب ہے۔